Swat

سیدو شریف، پہاڑ سے پتھر حاصل کرنے کے لیے بارود کا استعمال، زوردار دھماکہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ کوہستان گٹ میں پہاڑ سے پتھر حاصل کرنے کے لئے بارود کے استعمال سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ قریب ہی رہائشی لوگوں میں شدید خوف وہراس بھی پھیل گیا۔ منگل کی صبح کوہستان گٹ کی ایک پہاڑی میں لیز ہولڈر نے پتھر حاصل کرنے کے لئے بھاری بارودی مواد استعمال کرکے زور دار دھماکہ کیا، جس سے آس پاس کے علاقوں کی اکثر عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گھروں میں مالی نقصان ہوا۔ لوگ دھماکے کو دہشت گردی سمجھ کر شدید خوف وہراس میں بھی مبتلا ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی لوگوں نے پہاڑوں میں بھاری مقدار میں بارود کے استعمال پر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پہاڑوں میں بارودی مواد کے استعمال پر فوری پابندی لگائی جائے۔ مقامی رہائشی اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ بارودی مواد کے استعمال کے خلاف انہوں نے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیاہے، لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی ملی بھگت سے بارود کے دھماکے کئے جارہے ہیں جس سے رہائشیوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔