Swat

سوات موٹر وے کا حفاظتی جال خستہ حال، حادثات معمول بن گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات موٹروے پر کرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرہ تک 81 کلومیٹر فاصلہ پر جگہ جگہ لوگوں نے سیفٹی کے لیے بنے گئے جال کو توڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے ہیں اور بڑے حادثہ کا بھی خدشہ ہے۔ سوات موٹروے کی تعمیر کے وقت تعمیراتی کمپنی نے پیسے بچانے کے لئے بہت کم اونچائی میں اور غیر معیاری حفاظتی جال لگایا تھا جو سیکڑوں مقامات پرلوگوں نے کاٹ دیا ہے۔ اب ان جگہوں سے مختلف قسم کے جانور موٹروے میں داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کئی حادثات میں درجنوں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ اس موٹروے پر موٹروے پولیس کی پٹرولنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے موٹروے پر سواریاں اُتارنے اور چڑھانے پر پابندی کے باوجود حفاظتی جال نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سواریاں گاڑیوں کے انتظار میں کھڑی رہتی ہیں۔ اس عمل سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ اس موٹروے پر آنے جانے والی گاڑیوں کے مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے پر حفاظتی جال کو ٹھیک کیا جائے اور پٹرولنگ بڑھائی جائے، تاکہ قیمتی جانیں حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔