Swat

گرلز ہائی سکول کالام، سوائے ایک استانی کے تمام کا تبادلہ،طالبات تعلیم سے محروم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی حدود کے آخری اور علاقہ کے آخری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالام سے ایک کے سوا سکول کی پرنسپل سمیت تمام استانیوں کا تبادلہ شہری علاقوں میں کردیا گیا،جس کے بعد سو سے زائد طالبات کے لئے صرف ایک استانی سکول میں موجود ہے۔کالا م میں سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے نواب کالامی نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ علاقہ کے واحد گرلز سکول سے محکمہ تعلیم (زنانہ) نے پرنسپل سمیت ایک کے سوا تمام استانیوں کا تبادلہ مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں کردیا ہے جس کی وجہ سکول کی طالبات حصولِ علم سے محروم ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں ای ڈی اُو محکمہ تعلیم زنانہ سوات شمیم اختر نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو اس بات کی تصدیق کی کہ پرنسپل سمیت کچھ استانیوں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اب متوقع تبادلوں میں گرلز ہائی سکول کالام میں استانیوں کا تبادلہ کردیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں