(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کی بھاری نفری نے سٹی مئیر مینگورہ (بابوزئی) کے گھر پر آدھی رات کو چھاپہ مارا اور گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے۔ گھر میں بچوں اور خواتین کو ہراسں اں کیا۔ سٹی مئیر شاہد علی خان کی جانب سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں پولیس گاڑیوں میں پولیس اہلکار سٹی مئیر کے گھر کے باہر پہنچ کر گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوتے ہیں اور بغیر اجازت کمروں کے دروازے توڑ کر داخل ہوتے ہیں اور اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سٹی میئر نے مشرق کو بتایا کہ 14 اگست کو انہوں نے جشن آزادی کی ریلی نکالی تھی، جس پر ان، سابق ایم پی اے فضل حکیم قصاب اور پندرہ سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں ہم نے پشاور ہائی کورٹ سے آج 28 اگست تک عبوری ضمانت بھی حاصل کی ہے، لیکن پولیس گھر کے باہر کھڑی ہے اور ہم کو جانے نہیں دے رہی۔ اس سلسلے میں پولیس کا موقف جاننے کے لئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ نے رابطہ پر بتایا کہ اس وقت وہ ضمنی انتخابات کی ڈیوٹی پر ہیں۔ اس حوالے سے کسی اور وقت بات کرلیں گے۔
Swat
