(باخبر سوات ڈا ٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو ٹاؤن شپ اور کوزہ بانڈئی سے پولیس کی جانب سے اِغوا کردہ دو افراد کو رہا کردیا گیا۔ گذشتہ روز سوات پولیس نے آدھی رات کو کانجو ٹاؤن شپ میں انجینئر اسرار الدین اور کوزہ بانڈئی سے خورشید احمد المعروف دادا کو گھروں میں گھس کر اِغوا کیا تھا۔ بعد میں پولیس نے دونوں افراد کی گرفتاری سے لا علمی کا اظہار کیا تھا۔ میڈیا میں خبریں نشر ہونے کے بعد پیر کو دونوں افراد کو پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کبل سوات سے رہا کردیا گیاجس کے بعد دونوں افراد زخمی حالت میں گھر پہنچے جن پر سوات پولیس نے شدید تشدد کیا تھا۔ سوات پولیس نے ان کی گرفتاری اور رہائی کی پھر بھی تصدیق نہیں کی۔
