Swat

سوات، لاقانونیت، مہنگائی اور دیگر مسائل پر لویہ جرگہ منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں لاقانونیت، مہنگائی اور دیگر مسائل پر سوات بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سوات بار روم کے ہال میں لویہ جرگہ منعقد ہوا،جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین، سوات قومی جرگہ، سوات اولسی پاسون، تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں، سوات چمبر آف کامرس اور تمام غیر سیاسی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔لویہ جرگہ سے اپنے خطاب میں علاقہ کے مشران نے سوات میں بد امنی کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ سوات کے عوام کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سوات میں بد امنی کی دوبارہ کوشش کریں۔ کسی نے اس حرکت کی کوشش کی، تو اس کو منی توڑ جواب دیا جائیگا۔ جرگہ مشران نے سوات پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بلا جواز سیاسی کارکنوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ جرگہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے سیاسی کارکنوں پر تھری ایم پی اُو کے قانون کے غلط استعمال کی بھی مذمت کی۔ سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر سعید خان نے بجلی کے حالیہ بلوں میں ظالمانہ اضافے کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ جن لوگوں نے بل جمع نہیں کرائے اور ان کو واپڈا والے تنگ کر رہے ہیں، تو سوات بار کے وکلا ان صارفین کے مقدمات مفت لڑیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔