Swat

سینئر صحافی فیاض ظفر کی گرفتاری چوبیس گھنٹوں کے اندر کالعدم قرار

ؓ(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس اور انتظامیہ روزنامہ مشرق کے بیورو چیف اور وائس آف امریکہ کے نمائندہ فیاض ظفر کی گرفتاری کو چوبیس گھنٹے بھی برداشت نہ کرسکی۔ ملک بھر کے صحافیوں، وکلا، سیاست دانوں اور سول سو سائٹی کے دباؤ کے بعد تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن از خود کالعدم کردیا۔ گذشتہ روز فیاض ظفر کو پولیس کے درجنوں موبائل میں سوار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے اس وقت گھیرے میں لے لیاجب وہ دفتر سے کام ختم کرکے اکیلے واپس جارہے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے ان کو گاڑی سمیت ڈی پی اُوکے گھر کے سامنے لے گئے اور ڈی پی او کے حکم پر اس کے گھر کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پھر پولیس موبائل میں بیمار اور زخمی حالت میں ڈال کر سوات جیل منتقل کردیا۔ اگلے روز صبح سے سوات کے مختلف علاقوں میں ڈی سی سوات اور ڈی پی اُو کے خلاف شام پانچ بجے احتجاج کی کال دی، تو ڈی سی اور ڈی پی اُو نے اپنا تھری ایم پی اُو کا آرڈر خود کالعدم کردیا۔ جیل سے رہائی کے بعد صحافیوں، وکلا، سیاست دانوں اور سول سو سائٹی کے افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا اورڈی سی سوات و ڈی پی اُو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں