(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ ڈاکٹر خان شہید ڈگری کالج کبل کے سیکڑوں طلبہ نے کالج راستے کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کبل، مینگور، کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ بدھ کی صبح جب طلبہ کالج جارہے تھے، تو لیویز اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر کبل کے حکم پر کالج کا راستہ بند کیا تھا۔ طلبہ کو جانے سے منع کیا، جس پر کالج کے طلبہ مشتعل ہوئے اور مین روڈ کو بند کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ روڈ کی بندش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے کالج کا راستہ کھولنے کا حکم دیا، جس کے بعد طلبہ نے روڈ کھول دی اور کلاس رومز میں گئے۔
