Swat

سابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی رہائی کے بعددوبارہ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کو جیل سے رہائی کے بعددوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ڈاکٹر امجد علی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد جیسے ہی جیل سے رہا کیا گیا، تو گیٹ پر موجود ملاکنڈ لیوز نے ان کو گرفتار کرلیا۔ 9 مئی کو سوات موٹروے چکدرہ انٹر چینج جلانے کے مقدمہ میں ڈاکٹر امجد نامزد ہے۔ ملاکنڈ لیوز نے ان کو اس مقدمہ میں گرفتار کرکے ملاکنڈ منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں