(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مزید دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ تھانہ کالا کوٹ تحصیل مٹہ میں فیصل ولد یوسف کو وطن خان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ تھانہ فتح پور کے علاقہ جرے میں باچا زادہ ولد کریم جان کو ملزم انور ولد روزی گل نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اہلِ علاقہ نے باچا زادہ کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
