(باخبر سوات ڈاٹ کام) فضاگٹ میں مارے جانے والے مبینہ شدت پسند کو پولیس نے خواتین کو کوڑے مارنے والا کمانڈر قرار دے دیا۔ سات ستمبر کو ایک مبینہ مقابلے میں نیک محمد نامی شخص کو مارا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مرنے والا شخص دہشت گرد کمانڈر اور سبزی منڈی کے قریب دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ واقعے کے دس دن بعد پولیس نے ایک اور بیان جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ شخص شدت پسندوں کے دور میں خواتین کو کوڑے دیئے جانے والے افراد کا کمانڈر اور ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھااور سیکورٹی فورسز پر ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
Swat
