Swat

سوات، ڈاکٹر قاسم علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پرکام کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی دفتر آمد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سہیل احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) عبد اللطیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ابرار وزیر، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی محمد جواد آصف، صوبیدارمیجر امیر زمان خان اور دیگر افسران اور سٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔ سوات لیویز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تعارف کے بعد نئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان سے افسران اور سٹاف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق عوامی خدمت اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں