Swat

نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔ کمشنر آفس سیدو شریف آمد پر سوات لیویز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ کمشنر آفس سیدو شریف پہنچنے پر سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی خان اور دوسرے آفیسرز نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمدخان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلا ننگ سوات عبد الطیف، سیکٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ شاہ جمیل، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریو نیو ملاکنڈ شاکر اللہ خان، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ڈیویلپمنٹ ملاکنڈ فضل علی خان اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔