Swat

جانشئی کالام، درختوں کی بے دریغ کٹائی کا اعلیٰ سطحی نوٹس لے لیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ جانشئی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ باخبر سوات ڈاٹ کے 22 ستمبر کی خبروں میں یہ خبر بھی شائع ہوئی تھی کہ جانشئی میں درختوں کی کٹائی تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے تحقیقات کے لئے سہ رکنی کمیٹی قائم کردی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ اور تحصیل دار کالام کو شامل کیا گیا ہے، جو موقع پر جاکر اس خبر کے بارے میں مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔