Swat

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی زیرِ صدارت ٹریفک بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات سہیل احمد خان کی زیرِ صدارت ٹریفک کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس، ایڈیشنل ایس پی پولیس، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزی/ ٹریفک مجسٹریٹ سوات اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مینگورہ شہر کے ٹریفک مسائل کے مستقل حل، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات نے اجلاس کوضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ رکشہ اور موٹر سائیکلوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک اور امن و امان کی صورتِ حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان کا کہنا تھا کہ بائی پاس بس سٹینڈ اور ملحقہ ڈی کلاس اَڈوں کی نگرانی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے۔ ان اڈوں سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے حل طلب اقدامات کی اشد ضرورت ہے، جس کیلئے متعلقہ اداروں کو قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔