Swat

سوات، 2 تا 6 اکتوبر پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم شروع کی جائے گی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں 2 تا 6 اکتوبر 2023ء تک پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کی قومی مہم شروع کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پنج روزہ پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ فورم کو این سٹاپ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مہم کے دوران 308138 گھرانوں میں موجود 467965 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائینگے، جس کیلئے 449 ایریا انچارج اور 100 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکی زیرِ نگرانی 2001ء ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں، جوبچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاو کے ویکسین پلائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔