Swat

قمبر، چار سالہ بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر کے کنویں میں پھینک دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں چار سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گھر کے کنویں میں پھینک دی۔ چار سالہ زوہا کے والد ذیشان کی کچھ عرصہ قبل ملزم عبدالرحمان سے زبانی تکرار ہوئی تھی، جس کا بدلہ لینے کے لئے ملزم عبدالرحمان نے اپنے بھائی یوسف کے ساتھ مل کر 25 ستمبر کو زوہا کو گلی سے اُٹھا کر گھر لے گیا۔ بچی روتی اور چیختی تھی، جس کی وجہ سے ملزم عبدالرحمان اور اس کا بھائی یوسف اس کو بے ہوشی کے انجکشن لگاتے تھے۔ پھر جب بچی کی حالت غیر ہوگئی، تو ملزمان نے اس کو گھر کے اندر کنویں میں پھینک دیا۔ پڑوس میں کسی نے کنویں میں بچی کی لاش دیکھی، تو ریسکیو کو اطلاع دی جن کے اہلکاروں نے بچی زوہا کی لاش کنویں سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔