(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں غیر قانونی مائننگ اور لیزوں میں بعض سیاسی شخصیات ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جنہوں نے گذشتہ کئی سالوں میں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے ہیں۔ قانونی نافذ کرنے والوں اداروں نے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں غیر قانونی مائننگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے ملاکنڈ ڈویژن کی انتظامیہ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں، جس میں بعض سیاسی شخصیات کے خاموش پارٹنر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ان کے خلاف بھر پور قوت کے ساتھ کارروائی کرکے سیاسی شخصیات کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
