(باخبر سوا ت ڈاٹ کام)کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات کی ٹیم نے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کی روشنی میں دوسرے اضلاع اور صوبے سے آنے والے دودھ اور خوراک کی دیگر اشیا کی جانچ کرنے کے لئے موبائل لیبارٹری سوات کی داخلی جگہوں پر ٹیسٹنگ جاری رکھی۔ اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن محمد آصف نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لنڈاکے اور داخلی راستوں پر رات گئے موبائل کی مدد سے دودھ کی کے نمونے چیک کئے گئے جس میں متعدد کنٹینرز اور واٹر کولرز میں ملاوٹی دودھ پایا گیا جس کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔
Swat