(باخبر سوا ت ڈاٹ کام) تحصیل چار باغ کے علاقہ سیر، قادر آباد میں زیر تعمیر روڈ کی کھدائی کے دوران پرانا اور ناکارہ خود کش جیکٹ، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے جو 2008 میں سوات سے جانے والے شدت پسندوں نے زمین میں چھپایا تھا۔ قادر آباد کی زیر تعمیر روڈ میں ایکسکویٹر کھدائی کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران مزدوروں کو کچھ اسلحہ ملا جنہوں نے ملم جبہ پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا۔ انہوں نے وہاں سے ایک خود کش جیکٹ، دس دستی بم اور راکٹ لانچر کا ایک گولہ برآمد کیا جو زمین میں 15 سالہ پڑے رہنے کی وجہ سے پہلے ہی ناکارہ ہو گیا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار ملنے والے اسلحہ بارود کو اپنے ساتھ لے گئے۔ یاد رہے کہ 2008 میں فوجی آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے سوات کے مختلف علاقوں میں اسلحہ و بارود چھپایا تھا اور فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد کھدائیوں کے دوران اکثر اوقات میں وہ اسلحہ و بارود ملتا ہے جن میں زیادہ تر وقت گزرنے کے ساتھ خود ناکارہ ہوگیا ہوتا ہے۔
Swat
