(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں دیور نے بھابی اور غیر مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سید باچا ولد گل زادہ ساکن منزری بیلہ نے گھر کے ایک کمرے میں 31 سالہ بھابی اقبال بی بی اور ایک شخص 30 سالہ اکبر خان ساکن سر خزانو قلاگے پر فائرنگ کی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتول اور مقتولہ دونوں شادی شدہ تھے۔ مقتولہ اقبال بی بی کے تین بچے ہیں اور اس کا شوہر ایک عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔ ایس ایچ اُو فضل رحیم کے مطابق انہوں نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
Swat
