Swat

سوات،بالائی پہاڑوں پر برف باری، موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے بالائی پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پیر کو صبح سے مینگورہ شہر سمیت میدانی و بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا، جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ میدانی علاقوں میں لوگوں نے پنکھے چلانے بند کر دئے اور بلائی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔ بالائی علاقوں میں لوگوں نے گرم کپڑے اور سویٹر پہننا بھی شروع کردیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔