Swat

گورنمنٹ جہانزیب کالج کے شعبہئ تاریخ میں یک روزہ سیمینار کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ جہانزیب کالج کے شعبہئ تاریخ میں ”برٹش راج اِن آزاد قبائل، متھ اینڈ رئیلٹی“ کے عنوان سے یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پشاور یونیورسٹی کے شعبہئ تاریخ کے چیئرمین پروفیسر سلمان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آیا ہندوستان کے قبائلی علاقے واقعی خودمختار تھے یا انگریزوں نے جان بوجھ کر ان پر ایک انوکھی قسم کی انتظامیہ مسلط کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی راج کے دوران افغان سرحد پر امن و استحکام کو یقینی بنانا تذویراتی تناظر میں ضروری تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان، برطانوی سلطنت کے اندر بے مثال اہمیت کا حامل تھا۔ یہ ایک طرح سے دولت، خوشحالی اور سٹریٹجک فائدے کی علامت تھا۔ سیمینار میں طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا تھا جس سے طلبہ و طالبات کو سمجھنے میں اور بھی آسانی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں