(باخبر سوات ڈاٹ کام) جمعیت طلبہ عربیہ حلقہ جامعہ صراط الجنہ سوات کے منعقد کردہ 15 روزہ محمد عربی ﷺ سیرت کلاس کی اختتامی تقریب ہوئی۔ تقریب سے جید علما نے خطابات کئے۔ منتظم جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا مولانا عطاء اللہ یوسف زئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک سعادت کی بات ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ حلقہ جامعہ صراط الجنہ سوات نے اس مبارک ماہ میں نوجوانوں کو نبی کریم ﷺ کی سیرت سے روشناس کیا اور ہم نے سیرت محمد عربیﷺ سنی بھی اور بخوبی مطالعہ بھی کی۔ آج کے دور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
Swat