(باخبر سوات ڈاٹ کام)یو ایس ایڈ کے اقتصادی ترقی و بحالی پروگرام کی جانب سے سوات میں ملاکنڈ ریجن سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں تقریباً سو سے زائد گیم ڈیویلپر اساتذہ کرام اور گیم ڈیویلپنگ اور اینی میشن کے ٹرینروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ملاکنڈ ریجن کے نوجوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور گیمز ڈیولپمنٹ اور اینی میشن کو فروغ دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ نیز ان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، گیمز ڈیویلپمنٹ اور اینی میشن کو بطورِ کاروبار اختیار کرنے کی جانب راغب کرنا تھا۔اس موقع پر طلبہ کے لیے آگاہی اور نیٹ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا تاکہ طلبہ اور گیم ڈیویلپرز کو پاکستان کی بڑی مارکیٹ کے ساتھ لنک کیا جا سکے۔
