Swat

سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر اور صدر سوات بار سعید خان کے درمیان غلط فہمی ختم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر اور صدر سوات بار سعید خان کے درمیان غلط فہمی ختم، سوات کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کرنے کا عزم، اس سلسلے میں ہائی کورٹ بار کے صدر عبد الحلیم خان اور ان کی کابینہ نے سینئر صحافی رشیداقبال اور ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزاد عالم کے ساتھ سوات بار کا دورہ کیا۔ صدر سعید خان اور کابینہ سے ملاقات کی، جس کے بعد عبدالحلیم خان کی قیادت میں وفد نے روزنامہ مشرق سوات بیورو جاکر فیاض ظفر سے ملاقات کی اور دونوں جانب سے وفد کو مثبت اشارے ملنے کے بعد جمعہ کے روزسوات پریس کلب کے صحافیوں نے رشید اقبال اور شہزاد عالم کی قیادت میں سوات بار کا دورہ کیا۔ وہاں پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالحلیم خان کی صدارت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سوات بار ایسویسی ایشن کے صدر سعید خان، جنرل سیکرٹری دنیا زیب خان، ریاض احمد، اورنگریب خان، نیاز علی، ہائی کورٹ بار کے نائب صدر محمد یار علی زے، جنرل سیکرٹری ریاض خان، سوات پریس کلب کے چیئرمین رفیع اللہ خان، جنرل سیکرٹری مراد علی خان، سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر عیسیٰ خان خیل، پرویز عالم پاپا، فضل خالق، امجدعلی سحاب، کامران کامی، حضرت علی باچا، انور شاہ، حکیم عثمان علی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام گلے شکوے اور غلط فہمیاں دور کی گئیں۔ اس موقع پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالحلیم خان ایڈوکیٹ اور ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزاد عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور پریس کلب ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ یہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں چل سکتے۔ اس لئے ایک اصلاحی معاشرے کے قیام کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ آپس کی غلط فہمیاں ہمیں اپنے مشن سے ہٹاتی ہیں۔ لہٰذا ہمیں ایک ٹیم کی طرح کام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین رشید اقبال نے ہائی کورٹ بار اور سوات بار نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔