(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ میں خوفناک آتش زدگی میں کالج کی عمارت اور ریکارڈ جل گیا۔ گذشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر کالج کی عمارت میں آگ لگی جس نے تمام عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی وجہ سے کالج کی عمارت، کالج میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ہال، کالج کا تمام فرنیچر اور ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بعد میں کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھا دی۔ اس سے چند ماہ قبل خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں بھی سرکاری سکول میں پُراَسرار طور پر آگ لگی تھی جس کی وجہ سے سکول کی مکمل عمارت جل گئی تھی۔
Swat
