(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف سوات کے صدر اور سابق ایم این اے سلیم الرحمان کو دورزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گذشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی تھی، جس پر پولیس نے ان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ مینگورہ منتقل کیا تھا۔ جمعرات کو پولیس نے ان کو انسددادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے ریمانڈکی درخواست جس پر عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
Swat
