(باخبر سوات ڈاٹ کام)قوم پرست سیاست دان افضل خان لالا کو بچھڑے 8 سال ہوگئے۔ افضل خان لالا یکم نومبر 2015ء کو انتقال کرگئے تھے۔ افضل خان لالا وفاقی وزیر شمالی علاقہ جات رہ چکے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کا الیکشن بھی لڑا تھا۔ افضل خان لالا نے زندگی کا زیادہ حصہ عوامی نیشنل پارٹی میں گزاراتھا۔ سوات میں شورش کے دوران انہوں نے سوات سے جانے سے انکار بھی کیا تھا۔ شورش کے دوران ان کی گاڑی پر بم دھماکہ بھی ہوا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔ شورش ہی کے دوران ان کے خاندان کے کئی افراد کو دہشت گردوں نے قتل کیا تھا۔
