Swat

کبل نارنج پورہ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

(باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ نارنج پورہ میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاہ حسین ولد اکبر خان ساکن نارنج پوڑہ گھر سے جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی، تاہم آخری اطلاعات تک کسی پر دعویداری نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں