Swat

شموزئی، فون پر بات کرنے کی وجہ سے باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) شموزئی کے علاقہ قبر شاہ میں فون پر بات کرنے کی وجہ سے باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔ تھانہ شموزئی کے ایس ایچ اُو محمد سراج کی مدعیت میں درج ایف آئی آر علت نمبر 371 میں ایس ایچ اُو کا کہنا ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ سولہ سالہ مسماۃ شازیہ بی بی کو کسی نے قتل کیا ہے۔پولیس جب وہاں پہنچی، تو شازیہ کی لاش پڑی تھی۔ وہاں معلوم ہوا کہ مسماۃ شازیہ کسی سے فون پر بات کر رہی تھی کہ اس دوران ان کے والد نے دیکھا اور والد عنایت نے بیٹی پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور ملزم کے خلاف دفعات302, 311 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں