(باخبر سوات ڈاٹ کام) پیسکو سوات کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرانس میشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/مینگورہ، 132 کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس مدین، 132 کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132کے وی جی ایس ایس درگئی، 132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/ سادھو،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 132 کے وی منڈہ، 66کے وی تیمرگرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ /بشام، 33 کے وی تھا کوٹ، 33کے وی پٹن اور 132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی16 نومبر سے 30 نومبر 2023ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہرتین بجے تک معطل رہے گی۔
Swat
