(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل تا چکدرہ روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران انتہائی زیادہ گرد و غبار کے خلاف شریف آباد میں اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور ٹھیکیدار کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدارنے سڑک پر روڑا ڈال دیا ہے۔ وہ مزید کام کر رہا ہے اور نہ پانی کا چھڑ کاؤ، جس کی وجہ سے گرد و غبار ور دھول سے علاقہ کے لوگ بیمار ہوگئے ہیں۔ بعد میں ٹھیکیدار کے ذمداروں نے مظاہرین سے مذکرات کئے اور ان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔
Swat
