(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ سوات میں تحریکِ انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقادکیا گیا تھا، جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ کنونشن سے اپنے خطاب میں علی شاہ ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ ظلم کی رات جتنی بھی لمبی ہو، ایک روشن صبح پر منتج ضرور ہوتی ہے۔ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، لیکن صرف تحریکِ انصاف پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں مرکزی اور چاروں صوبائی حکومتیں تحریک انصاف بنائے گی۔
Swat
