Swat

مسرت احمد زیب کی بیٹے سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سوات میں قومی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار اور سابق ایم این اے مسرت احمد زیب نے بیٹے سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ والی سوات کی بہو مسرت احمد زیب اور ان کے بیٹے والی سوات کے پوتے شہزادہ میاں گل عمر فاروق نے اسلام آباد میں ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سنیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق کا پارٹی میں واپسی کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی۔ مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق نے پارٹی قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ اس سے پہلے مسرت احمد زیب 2013ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہوئی تھی۔ پارٹی سربراہ عمران خان سے اختلافات کی وجہ سے2018ء میں انہوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ 2 ستمبر 2021ء کو مسرت احمد زیب اور ان کے بیٹے نے اے این پی میں شمولیت اختیار کی اور شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ان کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے اور سوات سے ان کو قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔