Swat

سوات، چار ہوٹل ٹیکس نہ لینے پر حکومت کی طرف سے جرمانہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوات کے چار ہوٹل جو مرکز کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، کو ٹیکس نہ لینے پر نوٹس جاری کردیا۔ ایف بی آر نے سوات سرینا ہوٹل، ہوٹل ون، پرل کانٹی نینٹل ملم جبہ اور شیرٹن کو نوٹس جاری کئے ہیں، جس میں لکھا گیا ہے کہ آپ کسٹمرز سے 17 فیصد کے حساب سے حکومتی ٹیکس کیوں وصول نہیں کر رہے ہیں اور ٹیکس وصول نہ کرنے پر آپ کو جرمانہ کیوں نہیں کیا جائے؟ رابطہ پر ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ نوٹس انہوں نے اپنے ہیڈ افس بھیجے ہیں اور وہاں سے جواب آنے کے بعد یکم دسمبر یا یکم جنوری سے ان چار ہوٹلوں میں کسٹمرز سے ٹیکس وصولی شروع کی جائیگی۔ سوات میں موجود سو سے زائد کپڑوں، جوتوں اور دیگر برانڈز کی دکانوں پر بھی کسٹمرز سے 17 فیصد ٹیکس کی وصولی شروع ہوچکی ہے۔ ساتھ ساتھ تمام کورئیر کمپنیوں نے بھی اپنے صارفین سے 17 فیصد ٹیکس وصولی شروع کر چکے ہیں۔ سوات کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل تھا، لیکن اب ملک کے باقی حصوں کی طرح یہاں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔