Swat

سوات، منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی ایم کے کارکنوں نے سوات میں ان کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں جمع کارکنوں سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ منظور پشتین ایک محب وطن پاکستانی ہے۔ ان کے ساتھ بار بار ناروا سلوک کیا جارہا ہے جو ایک پاکستانی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منظور پشتین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور پی ٹی ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک بند کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔