(باخبر سوات ڈاٹ کام)بارہ سال تک محکمہ تعلیم سوات کو ماموں بنانے والے استاد کی جعلی ڈگریاں پکڑی گئیں۔ سلیم خان بارہ سال قبل جعلی ڈگری پر ڈرائنگ ماسٹر کی پوسٹ پر بھرتی ہوا تھا۔ بارہ سال سے حکومتی خزانے سے تنخواہ وصول کرتا رہا اور ترقی پاتا رہا۔ ریکارڈ کے مطابق اس نے سوات تعلیمی بورڈ سے پہلی بار 2002ء میں میٹرک اور 2004ء میں ایف اے کیا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق اس نے 2007ء میں بھی سوات تعلیمی بورڈ سے دوبارہ میٹرک اور2009ء میں ایف اے کیا تھا۔ سوات تعلیمی بورڈ نے اس کو میٹرک اور ایف اے کی دو دو سرٹیفکیٹجاری کئے تھے۔ بارہ سال بعد جب محکمہ تعلیم نے انکوائری شروع کی، تو سوات تعلیمی بورڈ نے 2007ء اور2009ء میں ان کی میٹرک اور ایف اے کی ڈگریاں منسوخ کردیں۔ سوات تعلیمی بورڈ نے بھی اس کیس میں عجیب کارنامہ سر انجام دیکر ایک شخص کو میٹرک اور ایف اے کے دو دو ڈگریاں جاری کی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی اے ڈی او فضل خالق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے باخبر سوات ڈاٹ کام کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان کو ملازمت سے بھی برخاست کیا جائیگا اور ان سے بارہ سال کی تنخواہ و مراعات کی ریکوری بھی کی جائیگی۔
