Swat

صاف پانی کا منصوبہ پی ٹی آئی کا عوام کے لئے انمول تحفہ ہے، سٹی میئر شاہد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سٹی میئربابوزئی(مینگورہ) شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ مینگورہ کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ پی ٹی آئی کی طرف سے عوام کے لئے انمول تحفہ ہے۔ ان شاء اللہ یہ میگاپراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اس سے لاکھوں لوگوں کو پینے کاصاف پانی میسر ہوگا۔ گریٹرواٹر پراجیکٹ کی تکمیل سے پینے کے پانی کے حوالے سے لوگوں کاسنگین مسئلہ حل ہوجائیگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اسی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں مینگورہ گریوٹی منصوبہ کے لئے سامان کی فراہمی کے بعد معائنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پراجیکٹ کے لئے سامان کی فراہمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس منصوبے پر کام کاآغاز ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔