Swat

سوات زرعی یونیورسٹی، پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات زرعی یونیورسٹی میں پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے پہاڑی علاقوں کی زمینوں اور پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پہاڑوں سے ہمیں مختلف قسم کے فوائد حاصل ہوتے ہیں جس میں میوہ جات، سبزیاں، جانوروں کا چارہ اور چشمے کا پانی حاصل ہوتا ہے۔ یہ پہاڑ لوگوں کے لئے سیر و سیاحت کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ پہاڑی علاقوں کے ماحولیاتی نظام، نظامِ حشرات اور جنگلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پہاڑی علاقوں کے لوگوں کی زندگی پر ہونے ہونے والے پہاڑوں کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ زرعی یونیورسٹی سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے آپ کو معلوم ہے کہ ہر سال آج کے دن عالمی سطح پر پہاڑوں کا دن منایا جاتاہے،اس دن کو منانے کا مقصد دُنیا کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور انکے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے شعور اُجاگر کرنا ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔