Swat

عوام کی دھڑا دھڑ شمولیت مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار ہے، انجینئر امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صدرپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کا PK 5 گلی گرام سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور ویلج کونسل چیئرمین دولت مند خان کا پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب، انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ جوق درجوق مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے بھی قائد نوازشریف کی قیادت میں ہم نے پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالا ہے اور آنے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے وفاق سمیت خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کر ملک کو معاشی و سیاسی استحکام دلا کر دم لینگے۔ اس موقع پر سلطان خان کی قیادت میں سیکڑوں تاجروں / دکانداروں نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولت کا اعلان کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔