Swat

سوات، مختلف مقامات پر آتش زدگی، لاکھوں روپے کا نقصان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چارمختلف مقامات پر آتش زدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ریسکیو کے مطابق مدین شاہ گرام میں ایک گھر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ سوات ٹاؤن شپ اوڈیگرام میں محنت کشوں کی رہائش میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔ مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں فراموش نامی شخص کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ مٹہ کے علاقہ پیر کلے کی پہاڑی میں بھی آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سیکڑوں درخت اور پودے جل گئے۔ ریسکیو کے مطابق ان کے اہلکاروں نے تین جگہوں میں آگ کو بھجا دیا۔ آگ لگنے سے کافی مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔