(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف علاقوں سے بجلی ٹرانس فارمر چوری کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے ٹرانس فارمر برآمد کر لئے۔ اس سلسلے میں تھانہ چپریال مٹہ میں ڈی پی اُو شفیع اللہ گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسمی شیر زمان ولد سر بلند ساکن اونڑ چپریال فوت ہو چکا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال لے جا کر متوفی کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے انکوائری شروع کی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران متوفی کے قریبی دوست مسمی شجاعت علی ولد پائندہ خان ساکن تارے کو سرسری انٹاروگیٹ کیا گیا، جس نے دوران انٹاروگیشن اپنے دیگر ساتھی متوفی شیر زمان اور صاحب زادہ ولد دوشم خان ساکن دندڑئی کے ہمراہ مختلف جگہوں سے ٹرانس فارمر اتار کر اس کے اندر سے قیمتی پرزے چوری کر کے کباڑی مسمی یحییٰ ولد روزی ساکن چپریال پر فروخت کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 24 دسمبر کی رات بمقام شیر پلم بوقت شب 02 بجے ہم ٹرانس فارمر چوری کرنے کی پلاننگ سے وہاں گئے ہوئے تھے کہ متوفی شیر زمان کھمبا چڑھتے ہوئے کرنٹ لگنے سے فوت ہوا تھا جس کی لاش کو میں دیگر ساتھی صاحب زادہ کے ہمراہ موٹر سائیکل کے ذریعے ان کے گھر کے قریب پھینک آئے تھے۔ چپریال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مزید کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث کباڑی یحییٰ کو بھی گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر 09 عدد ٹرانس فارمر باڈی(کور) اور دیگر پرزہ جات، آدھا بنڈل مین لائن تار، 03 عدد موٹر سائیکلیں اور مبلغ 01 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔
