Swat

خواجہ آباد،شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، چار سسرالی زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ خواجہ آباد میں شوہر نے بیوی اور سسرالیوں پر اَندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کی اہلیہ جاں بحق اور خواتین سمیت چار سسرالی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم واجد علی کا اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے کچھ دن قبل اس کی اہلیہ جو دو بچوں کی ماں ہے، ناراض ہوکر میکے آئی تھی۔ ملزم گذشتہ روز اہلیہ کو راضی کرکے گھر لے گیا۔ جمعرات کی صبح اہلیہ کو لیکر سسرال اگیا، جہاں اس نے پہلے اپنی اہلیہ پر اور بعد میں سسرالیوں پر فائرنگ کی۔نتیجے میں اس کی اہلیہ لیلیٰ موقع پر جاں بحق اور باقی سسرالی گوہر علی، واجد علی، آصف خان، مسماۃ نورہ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان کے مطابق ملزم واجد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔