Swat

سوات، 8 جنوری سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم تیاریوں بارے جائزہ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت 08 جنوری 2024ء سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس کمشنرآفس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنر اور کوآرڈی نیٹر پولیو ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے شرکت کی۔ کوآرڈی نیٹرپولیونے 8 تا 12 جنوری 2024ء تک ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پولیومہم کے لیے لاجسٹک، ٹیموں کی تشکیل اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ اجلاس میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور اس عمل کی کڑی نگرانی کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔