(باخبر سوات ڈاٹ کام)دیر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک شفیع اللہ کو سوات پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملک شفیع اللہ ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے کاغذاتِ مسترد ہونے کے خلاف اپیل کے لئے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں قائم سپیشل ٹریبونل آرہا تھا کہ راستے میں پولیس نے اُن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک شفیع اللہ دیر پولیس کو مطلوب ہے۔ اس لئے ان کو گرفتار کرکے سوات جیل منتقل کیا گیا، جہاں سے دیر پولیس قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد انھیں دیر منتقل کریں گے۔
Swat
