(باخبر سوات ڈاٹ کام) عام انتخابات پرامن، شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد ضروری ہے۔ اس حوالے سے فافن 2002ء کے عام انتخابات سے سیاسی جماعتوں، انتخابی امیدوار اور الیکشن ایجنٹس کو الیکشن کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہی کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہمارے سیمینار میں پیش کردہ اہم تجاویز کو الیکشن 2017 ایکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ الیکشن کے دن فافن کے 66 ہزار آبزروز ڈیوٹی کریں گے اور کسی بھی بے ضابطگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارفافن کی سینئر پروگرام کوآرڈی نیٹر حمیرہ، پروگرام کوآرڈی نیٹر جمال شاہ اور ایل ٹی اواسعد مدنی ایڈوکیٹ نے سوات پریس کلب میں پُرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ قواعد و ضوابط کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
