Swat

تمام سیاسی جماعتوں کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے وائس چیئرمین سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کبل میں سابق صوبائی امیدوار وسابق لیگی صدر تحصیل کبل عبدالغفور خان، سابق ناظم عثمان غنی کی تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مناظرے کا کھلا چیلنج دیتے ہیں۔ ہم نے ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کی رقم خرچ کی۔ ہم نے صوبے میں ترقیاتی کام میں ملاکنڈ کو اربوں روپے فنڈ ریلیز کیا جو پی ڈی ایم نے دیگر اضلاع میں منتقل کردیا۔ چکدرہ ایکسپریس وے پر آج جو کام ہورہا ہے، اس کو ہم نے خطیر رقم فراہم کی۔ تحصیل کبل میں درجنوں کے حساب سے نوکریاں دیں۔ 1122 کے علاوہ یہاں کے عوام کو ہسپتال اور گریڈ سٹیشن دئے، جو یہاں کے عوام پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں گراسی گراؤنڈ میں مناظرہ کریں، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں