Swat

کوکارئی،سفاک قاتل کے ہاتھوں بہو اور کم سن پوتی قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں ایک سفاک شخص نے اپنی بہو اور گیارہ ماہ کی پوتی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لیاقت علی المعروف گیستم اپنے بیٹے کے گھر گیا اور وہاں اپنی بہو مسماۃ کائنات اور گیارہ ماہ کی پوتی مرینہ پر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ وجہ قتل گھریلو تنازع بتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او ناصر رفیق کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں