Swat

متاثرینِ سوات ایکسپریس وے کا زرعی اراضی بچانے کے لئے مظاہرہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام) متاثرین سوات ایکسپریس وے فیزII نے زرعی اراضی کو بچانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت سے ایری گیشن محکمہ کے بنائے گئے نقشہ کے مطابق ایکسپریس وے کی تعمیر کرے۔ اراضی کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوات کی ترقی اور موٹروے کی تعمیر کے خلاف نہیں، لیکن موٹروے کی تعمیر میں زرعی اراضی، باغات اور عوامی املاک کوتباہی سے بچانے کے لیے پہلے سے بنائے گئے نقشہ کے مطابق تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، تویہ علاقے کی لوگوں کے ساتھ احسان کا معاملہ ہوگا۔زرعی راضی، اہم باغات اور عوامی املاک کو موٹروے کی تعمیر میں تباہی سے بچانے کے لیے 2017ء سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ سوات کے لوگوں کے معاشی قتل کا معاملہ ہے۔ ہم سے بار بار وعدے کئے گئے اور کئی بار ہمارے موقف کو درست تسلیم بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں